• KHI: Partly Cloudy 31.3°C
  • LHR: Cloudy 29.3°C
  • ISB: Sunny 30.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.3°C
  • LHR: Cloudy 29.3°C
  • ISB: Sunny 30.2°C

جیکولین سلمان کے ساتھ فلم پر خوش

شائع اپ ڈیٹ

بالی اڈ اداکار المان خان اور جیکولین فرنینڈس۔- آن لائن فوٹو
بالی اڈ اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس۔- آن لائن فوٹو

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم 'کک' کی ہیروئن کے طور پر اداکار جیکولین فرننڈس کے حتمی انتخاب نے اس فلم میں سلمان کے مقابل دیپیکا پڈوکون کے ہونے کی افواہوں نے دم توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق فلم کک کے لئے جیکولین فرننڈس کو سائن کر لیا گیا ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار پروڈیوسر ساجد ناڈیہ والا ہونگے جو کہ پہلی بار کسی فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔

دوسری جانب جیکولین کا کہنا ہے کہ سلمان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے وہ دل و جان سے محنت کریں گی۔

اس فلم کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہندوستان کے باہر سے لئے گئے ہیں جبکہ سینماٹوگرافر بھی الیگزینڈر ویٹ لئے گئے ہیں جن کا تعلق ہالی وڈ سے ہے، فلم کی عکسبندی رواں سال جولائی میں شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026