سعودی شہزادے نے ڈزنی لینڈ میں 15 ملین یورو اُڑادیئے

شائع June 3, 2013

سعودی شہزادے نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں پندرہ ملین یورو کی رقم خرچ کی۔ فائل تصویر
سعودی شہزادے نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں پندرہ ملین یورو کی رقم خرچ کی۔ فائل تصویر

پیرس: ایک سعودی شہزادے نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں تین دن کے دوران تقریباً 15 ملین یورو یا پاکستانی ایک ارب بانوے کروڑ روپے خرچ کردئیے۔

 بین الاقوامی شہرت یافتہ اس تھیم پارک کی انتظامیہ نے بتایا کہ شہزادے نے تعلیمی ادارے سے ڈگری ملنے پر جشن منایا۔

سعودی شہزادے فہد السعود نے بائیس سے چوبیس مئی تک کیلئے پورا تھیم پارک بک کیا تھا۔ ڈزنی لینڈ اس کے 60 قریبی دوستوں کیلئے مختص کیا گیا تھا۔ یورو ڈزنی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس موقع پر خصوصی طور پر تیارکردہ ڈزنی کے نایاب کرداروں کو بھی پیش کیا گیا تھا۔

ڈزنی انتظامیہ نے 'اپنے خاص' گاہک کیلئے خصوصی سیکیوریٹی انتظامات کئے تھے۔

اس تھیم پارک میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد آتے ہیں لیکن یورو ڈزنی ( پیرس) نے گزشتہ بیس سال میں کوئی منافع نہیں کمایا تھا۔

 گزشتہ سال تو ڈزنی کو شدید مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025