نیپال میں برفانی تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک
کھٹمنڈو: نیپال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک گھر مسمار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، واقعہ شمال مشرقی نیپال کے دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کررہی ہیں۔
مقامی پولیس کانسٹیبل انوپ ناراین جھا نے بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہوئے، دو شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ چار افراد گمشدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام سے شروع ہونے والی تیز بارش آدھی رات تک جاری رہی۔
نیپال کے مون سون موسم کے دوران سینکڑوں برفانی تودوں اور سیلاب کی نظر ہوجاتے ہیں۔ یہ موسم جون میں شروع ہوتا ہے اور ستمبر تک جاری رہتا ہے۔