• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

رنبیر کپور سموکنگ کی عادت سے عاجز

شائع June 7, 2013 اپ ڈیٹ June 7, 2013 05:48pm

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور۔- فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی تمام تر کوشش کے باوجود سموکنگ سے جان نہیں چھڑا پا رہے ہیں۔

رنبیر  نے اپنے انٹرویو میں یہ بات کہی کہ انہوں نے کئی مرتبہ سموکنگ چھوڑنے کی کوشش کی اور فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ سگریٹ نہیں پیئیں گے لیکن اپنے فیصلے پر قائم نہ رہ سکے۔

انہوں  نے کہا کہ انہیں فٹ بال کھیلنے کا بے حد شوق ہے اور اسی کھیل کی خاطر وہ سگریٹ پینا چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کر نہیں پا رہے اور اسی وجہ سے اس کھیل کے لئے رنبیر مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں ۔

اداکار نے بتایا کہ وہ 30 سال کے ہوگئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سموکنگ کے بارے میں ان کی برداشت کی کمزوری واضح  ہے تاہم رنبیر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن اس سے جان چھڑا ہی لیں گے۔

اداکار نے کہا 'میں ہر سال وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی اگلی سالگرہ پر سگریٹ چھوڑ دوں گا اور اب لگتا ہے کہ ڈاکٹر ہی ایک روز کہے گا کہ بس اب تم کو چھوڑنا ہی پڑے گا تو شاید میں چھوڑ دوں'۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026