افغان فوجی کی فائرنگ سے تین امریکی اہلکار ہلاک

شائع June 8, 2013

فائل فوٹو

کابل: مشرقی افغانستان میں ایک افغان فوجی نے تین امریکی اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جس سے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب مغربی صوبے فرح میں ہفتے کو ایک فوجی گاڑی پر دستی بم حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پتیکا کی صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع خیر کوٹ میں افغان اور امریکی فوجیوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی نے خود کو مارنے سے قبل تین نیٹوں فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ سے قبل دونوں فریقین میں بحث ہوئی لیکن افغان فوجی کا شدت پسند گروپوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ایساف حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اندرونی حملے طالبان کے بجائے ذاتی دشمنیوں اور ثقافتی غلط فہمیوں کے باعث پیش آتے ہیں۔

ایساف کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کردی ہے جبکہ کابل میں فوجی حکام نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے تین فوجی حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبے فرح میں فوجی گاڑی پر دستی بم حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

صوبہ فرح کے ترجمان عبدالرحمان زوندی نے اے ایف پی کو بتایا کہ آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے شہر میں گشت پر مامور اطالوی فوج کے قافلے پر دستی بم بم پھینک دیا۔

اٹلی کی وزارت دافع اور فوج کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کی گیا جب فوجی اپنے اڈے پر واپس آ رہے تھے۔

رواں سال اب تک افغانستان میں ایساف کے 85 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2012 میں 402 جبکہ 2010 میں سب سے زیادہ 711 فوجی لقمہ اجل بن گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025