کھیل

ٹی 20 سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کردیا

151 رنز کے تعاقب میں شاہینوں نے کینگروز کو 117 رنز پر ڈھیر کردیا۔
Welcome

دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

شاہینوں نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے بدلے میں آسٹریلوی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں لیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 40 گیندوں پر نصف سینچری بنائی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 39 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے مچل مارش نے ایک اوور میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی باؤلر بلی اسٹین لیک کی جگہ میچ میں آف اسپنر نتھن لیون کو کھلایا گیا ہے۔

اسکواڈ:

پاکستان: سرفراز احمد (کیپٹن)، صاحبزادہ فرحان، محمد حفیظ، بابر اعظم، آصف علی، شعیب ملک، شاداب خان، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف۔

آسٹریلیا: آرون فنچ (کیپٹن)، الیکس کیری، مچل مارش، نتھن کولٹر نائیل، کرس لن، گلین میکس ویل، بین مک ڈرموٹ، ڈی آرسی شورت، بلی اسٹین لیک، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زامپا۔