ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کی موت آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی، لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ کھائی میں گر گئی تھی، جو ان کی موت کی وجہ بنی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
14 ہزار 546 پولیس اہلکار مجالس کیلئے اور 35 ہزار 116 اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مزید 14 ہزار اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، شرجیل میمن
نجکاری کمیشن کارکردگی کو فروغ دینے، نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے اور مالیاتی شعبے کی وسیع تر اصلاحات کی حمایت کے لیے اہم لین دین کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے، اعلامیہ
وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
' ایکس' پر متعدد صارفین کی پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے حق میں ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے ہیں۔
سائبر پٹرولنگ سیل نے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کردیے،شہری سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فرقہ وارانہ مواد ہرگز شیئر نہ کریں، ترجمان محکمہ داخلہ
ملزمان پر الزام لگایا گیا کہ فائرنگ کی گئی مگر کوئی زخمی نہیں ہوا، جرم کی سزا ضرور دیں مگر نظام کو مذاق نہ بنایا جائے، وکیل بابر اعوان کے دوران سماعت دلائل
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال، سابق اسپیکر کا حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کو خراج تحسین
سی سی ڈی سول لائن ملزمان کو نشاندہی کے لیے لیکر جارہی تھی، ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، دو ڈاکو مارے گئے، کینٹ میں بھی ایک ڈاکو مقابلے میں چل بسا، حکام
این ڈی ایم اے بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے پہلے اقدامات کیوں نہیں کرتا؟ سیلاب گھروں تک آجاتا ہے تو پھر این ڈی ایم اے کھانا اور ریلیف کا سامان بھجوا رہا ہوتا ہے، ارکان کا سوال
وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، قانونی حیثیت نہیں رکھتی،سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالتی اصلاحات پر زور
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو اجاگر کیا، آئی ایس پی آر
پورے ملک میں کس مرکزی شاہراہ پر چنگچی رکشے چلتے ہیں؟ رکشے بند نہیں کیے صرف مرکزی شاہراہوں پر پابندی لگائی ہے، اب شہر میں کہیں چارجڈ پارکنگ نہیں ہوگی، سینئر وزیر کی پریس کانفرنس
علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر روکنے کی ہدایت، ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
محنت کش محمد بوٹا 30 ہزار روپے کا بل ادا نہ کر سکا، بجلی کٹنے پر کنڈا لگایا تو گیپکو نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا، فرا ز کی موت کے بعد وکیل نے باپ کی ضمانت کروائی تو وہ جنازے میں شریک ہوا۔
قلعہ دراوڑ، جام گڑھ، میر گڑھ، موج گڑھ، دین گڑھ، پھلڑہ اور ماڑوٹ کی بحالی کے بعد 20 مزید قلعے بحال کرینگے، سیاحت کے فروغ کیلئے 4 ارب مختص ہیں، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب
جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے، وزیر داخلہ کی علمائے کرام کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش متوقع، سندھ اور پنجاب میں گرمی کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے، گلگت میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی میں تقریباً 60 ہزار چنگچی رکشے چل رہے ہیں، مشاورت کے بغیر پابندی لگادی گئی ہے، اس پابندی سے غریب رکشہ ڈرائیورز اور متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے، چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن
بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستانہ تعلقات تھے، بیٹے کو کئی بار ان سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی، مگر وہ باز نہ آیا، بجلی کے جھٹکے دینے کے بعد بیلچے کے وار کرکے قتل کردیا، ملزم کا اعتراف
عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں نوجوان موسیٰ وسیع اللہ سے ملزمان نے نئی موٹرسائیکل چھینی، موبائل فون مانگنے پر نوجوان نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا، دوسرے ملزم نے فائرنگ کردی، نوجوان موقع پر چل بسا۔
ڈیفنس فیز 8 سی ویو وال کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل پر پولیس یونیفارم پہنے 6 افراد کو روکا، سروس کارڈ طلب کیا تو موجود نہیں تھا، پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا
جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوئٹلر پیراگلائیڈنگ کے ذریعے چوٹی سے نیچے اترے، فرانسیسی جوڑی ٹیفین ڈوپیئر اور بورس لانگنسٹین نے نانگا پربت سے بذریعہ اسکیئنگ واپس آکر تاریخ رقم کردی۔
ایران پر حملے کا حکم امریکی صدر نے اپنے آئینی اختیارات کے تحت دیا، انہیں استثنیٰ حاصل ہے، پاکستان سے باہر ہونیوالے جرائم پر ملکی قانون کے تحت مقدمہ نہیں ہوسکتا، عدالت
مسابقتی کمیشن کی پیشرفت ضروری دستاویزات مقررہ فارمیٹ میں جمع نہ کرانے یا تاخیر سے دینے کے باعث رکی ہوئی ہے، صورتحال میں ابہام، جائزہ لینے کا عمل تعطل کا شکار ہے، ذرائع
شادی شدہ خواتین بلاخوف اپنا ڈومیسائل تبدیل کر سکتی ہیں، ڈومیسائل کی تبدیلی کا صوبائی کوٹے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عدالت عظمیٰ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی اپیل مسترد کردی۔
ساؤتھ زون پولیس نے چھاپوں اور مقابلوں کے بعد گرفتار کیے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا، دیگر وارداتوں میں بھی ملوث نکلے، تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ایس ایس پی جنوبی
اورنگی مومن آباد چوک کے قریب مقتول غوث الدین رشتہ داروں کےساتھ بیٹی کے گھر آیا تھا، داماد فرار، ملزم کا والد اور ایک رشتے دار زیر حراست، اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس حکام