گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان، دانیال، اور مجیب کے نام سے ہوئی، ان کے قبضے سے شہریوں کے اصل شناختی کارڈز، تین موبائل فون اور ایک بی آئی ایس پی ڈیوائس برآمد ہوئی، ایس ایس پی ملیر
شدید بارشوں کے باعث تینوں شہروں کے ہزاروں بجلی صارفین متاثر ہوئے، مسلسل بارش اور سیلابی ریلے متعدد ٹرانسفارمر، بجلی کےکھمبے اور تاریں بہا کر لے گئے۔ رپورٹ
گولی ٹین کی چادر کو پھاڑتے ہوئے 12 سالہ زینت کے سینے میں گھس گئی، جو گھر کے صحن میں سو رہی تھی، بچی کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی، ایس ایچ او
نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ایتھکس کمیٹی کے فیصلے سپریم ہوں گے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن آئین کے مطابق کیا جائے گا، رہنما مسلم لیگ (ن)
این ڈی ایم اے وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط پلان بنائے، اس سال کے تجربے کو مدنظر رکھ کر کے آئندہ سیزنز کی تیاری کریں تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے، شہباز شریف
' اس معاملے پر ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں' ترجمان دفتر خارجہ، کچھ مقامی ٹیلی وژن چینلز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، پابندی موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے لگائی گئی ہے، ترجمان محکمہ داخلہ، اطلاق 30 اگست تک ہوگا
اس ماہ کے آخر تک درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی زرعی سرگرمیوں سے وابستہ کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے پالیسی فریم ورک پیش کیا جائے ، اجلاس میں حکام کو ہدایت
مرکزی ملزمہ مدعیہ کے نجی ٹیوشن سنٹر میں بطور استاد فرائض سرانجام دے رہی تھی، ملزمہ نے گھر کی چابی چرا کر اس کی ڈوپلیکیٹ چابی بنائی اور گھر کا صفایا کردیا۔
نیب بڑے اچھے طریقے سے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، میں نے مکان فروخت کیا ہے، نیب نے ریکوری کے بعد بیچنا ہو تو 61 کروڑ روپے قیمت دوں گا، میڈیا سے گفتگو
بنوں میں ہلاک دہشتگردوں کا تعلق ضرار گروپ سے تھا، ڈی آئی خان کے علاقے پنیالہ میں قریبی رشتے داروں کے گروپ آمنے سامنے آگئے، شدید فائرنگ کا تبادلہ، لاشیں ہسپتال منتقل
نواب اکبر بگٹی کی شخصیت کے ایسے بے شمار پہلو ہیں کہ جن میں جہاں ایک طرف ان کی سفاکانہ شخصیت سامنے آتی ہے وہیں ان کی سحر انگیزی سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1186 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ 1242 فٹ پر ڈیم بھر جاتا ہے، چشمہ بیراج پر ایک فٹ گنجائش رہ گئی، ترجمان ارسا
افسوس ناک واقعہ تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریو موری کے علاقے میں پیش آیا، مسلح ملزمان گھات لگائے بیٹھے تھے، لاشیں ہسپتال منتقل، تحقیقات شروع کر دی، پولیس
قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا اجلاس سے خطاب
کاروبار مخالف اقدامات کو نظر انداز کیا گیا، وزیر خزانہ کے ساتھ غیر نتیجہ خیز ملاقات کے بعد ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کی گئی، بزنس کمیونٹی افواہوں پر کان نہ دھرے، کے سی سی آئی
راولپنڈی، اسلام آباد میں 15 گھنٹے بارش کے بعد نالہ لئی کی سطح 21 فٹ تک بلند، سائرن بج گئے، اطراف کی مساجد سے اعلانات، پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی، ضلع راولپنڈی میں چھٹی کااعلان، موٹر وے زیر آب، چکوال میں 423 ملی میٹر بارش ہوئی۔
امریکی محکمہ تجارت کے انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن، امریکی محکمہ خارجہ کی میزبانی میں وزارت بحری امور پاکستان کے اشتراک سے تاریخی ویبینار میں 65 امریکی کمپنیوں کی شرکت
مقدمات میں دہشتگردی، اشتعال انگیزی کی دفعات بھی شامل، تحریک کے سربراہ انعام اللہ بھی نامزد، 4 گرفتار افراد کا تعلق ایف سی اور پولیس سے ہے، مذاکرات کے باوجود صورتحال کشیدہ
پاکستان کو منصفانہ اور شفاف اجرتی نظام، غیر رسمی کام کو رسمی بنانے، خواتین کیلئے حقیقی مواقع پیدا کرنے میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں، کنٹری ڈائریکٹر گیر ٹونسٹول
شکایت کنندہ نے حقائق چھپائے، ہمیں سنے بغیر جسٹس آف پیس نے مقدمے کا حکم دیا، لیپ ٹاپ خریدنے والے ملازم نے چیک چرائے تھے، جس کیخلاف مقدمہ درج ہے، وکیل کا مؤقف