فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ملاقات میں ایران کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے، ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کہاں ہے، اس وقت نہیں بتاسکتے، جنگ کے وقت جوہری تنصیبات بند، انسپکٹرز معائنہ نہیں کر رہے، پہلے یومیہ 2 دورے کرتے تھے، رافیل گروسی
' ایکس ' پر بھارتی صارفین نے ایئر ٹریفک میپ شیئر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان، امریکا کو ایران کے حساس مقامات سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے
وہ یونٹس جو اسرائیلی حکومت کی حمایت میں مصروف تھے، ان کی شناخت کی گئی اور ایک ایک کر کے انہیں ختم کر دیا گیا، گرفتار دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ملا، بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان
جمعہ سے اب تک 20 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے شہری علاقوں میں گرے، تباہی ہوئی، 24 اموات، 500 سے زائد شہری زخمی ہوئے، جو ہمارے اندازے سے کافی کم نقصان ہے، بیان
تازہ کارروائی میں صہیونی دشمن میں دارالحکومت میں ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر ، ایک قریبی عمارت کو نشانہ بنایا ، ایرانی خبر رساں ادارہ، داخلی سلامتی کا ہیڈکوارٹر تباہ کیا، اسرائیل کاٹز
کرنل ناتھن میک کارمیک نے کہا تھا کہ امریکا خود اسرائیل کا پراکسی بن چکا ہے، اسرائیل ہمارا ’بدترین اتحادی‘ ہے، ہمیں اس شراکت داری سے کروڑوں لوگوں کی دشمنی کے سوا کچھ نہیں ملتا
برطانوی سفارتخانے کے عملے کے اہلخانہ اسرائیل چھوڑ چکے، شہری واپس آنا چاہیں تو اردن کی سرحد پر برطانوی عملہ موجود ہے، مقبوضہ علاقوں میں موجودہ شہری اسرائیلی ہدایات پر عمل کریں، حکام
ایران اپنی خودمختاری، عوام کے دفاع میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لے گا، اسرائیل نے جنگ کی ابتدا امریکا سے گرین سگنل کے بعد کی، امیر سعید ایروانی کا سلامتی کونسل میں خطاب
اسرائیل کے زیادہ تر علاقوں میں سرگرمی کی سطح کو ’ضروری سرگرمی‘ سے کم کر کے ’محدود سرگرمی‘ کر دیا گیا، ہوم فرنٹ کمانڈ اور وزیر دفاع کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بیان
اگست 2024 میں بھی عجائب گھروں نے اسی طرح کا اقدام کیا تھا، جب اسرائیل تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے لیے تیار ہو رہا تھا۔
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے سمیت تہران سب سے پہلے عراق میں موجود امریکی افواج کو نشانہ بنائے گا، اور پھر دیگر عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے پھیلائے گا، سینئر ایرانی حکام
امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جاسکتی، ایرانی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب نہیں دیتے، اسرائیل کو سنگین غلطی کی سزا ملے گی، ایرانی سپریم لیڈر کا قوم سے خطاب
فخر اور طاقت ایرانی قوم کی سرشت میں رچی بسی ہے، کبھی بھی جبر کے سامنے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے، اے ای او آئی کا عملہ ثابت قدمی سے ذمہ داریاں نبھا رہا ہے، محمد اسلامی
آج یہ رجیم چینج کی بات کرتے ہیں حالانکہ محمد مصدق کی حکومت کو معزول کرنے اور شاہ ایران کو بحال کرنے کی امریکی اور برطانوی سازش نے ہی 1979ء میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کی تھی۔
مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ حقیقی اور عملی پہلو رکھتا ہے، جو نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرے کا باعث ہے، ترجمان ماریہ زاخارووا
فتح ون میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے گزرے، تل ابیب کے جنگ پسند ’اتحادی‘ کو ایران کی طاقت کا پیغام دیا، جس کی خواہشات خام خیالی پر مبنی ہیں، بیان
ایرانی حملوں کے ڈر سے بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری سمندری راستے سے قبرص روانہ ہو رہے ہیں، ہوائی سفر کی بندش کے باعث شہریوں کی ہرزلیا، حیفہ اور اشکیلون کی بندرگاہوں پر بیڑھ لگ چکی ہے۔
امام حسین یونیورسٹی پر بھی حملہ، سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹ، 5 اے ایچ ون ہیلی کاپٹرز ، اسلحہ ساز فیکٹریوں کو نشانہ بنایا، مجموعی طور پر 1100 اہداف کو ٹارگٹ کرچکے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی حکومت نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں زیر زمین شیلٹرز بنا رکھے ہیں جب کہ زیر زمین بس اور میٹرو اسٹیشنز کو بھی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کےلیے تمام متعلقہ فریقوں سے بھرپور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، شیخ محمد بن زید النہیان
ٹرمپ سفارتی حل کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ اسرائیلیوں کی اس تجویز کے قائل تھے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی کیلئے ان کے پاس قابلِ اعتبار فوجی آپشنز ہونا ضروری ہیں، نیویارک ٹائمز
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ماسکو کا اسرائیل سے ایران پر ’غیر قانونی‘ حملے بند کرنے کا مطالبہ، مغرب پر حالات کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کا الزام
آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اختیارات کی منتقلی کو ایک احتیاطی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ اگر وہ شہید ہو جائیں تو کمانڈ کا تسلسل قائم رہے، ایرانی میڈیا
اسرائیلی حملے غزہ میں جاری انسانی بحران اور نسل کشی کو پسِ پشت نہیں ڈال سکتے، ان واقعات کو شام تک پھیلنے نہیں دینا چاہیے، رجب طیب اردوان کی امیرِ قطر سے ٹیلی فونک گفتگو
ایرانی قوم نے کبھی ظلم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے دبے گی، ہم نے اب تک جو کچھ کیا وہ صرف ایک انتباہ تھا، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی