جموں و کشمیر جیسا دیرینہ تنازع، جو طویل عرصے سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، وہاں یہ کردار سب سے زیادہ ضروری ہے، سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے عاصم افتخار احمد کا خطاب
لانگ مارچ کے شرکا منصورہ سے لاہور پریس کلب جائیں گے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد مطالبات پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گا، مریم اورنگزیب اور لیاقت بلوچ کی پریس کانفرنس
نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41 ہزار 380 روپے مقرر کی گئی ہے، ہنرمندوں کی اُجرت 49 ہزار 628 روپے اور اعلیٰ ہنرمندوں کی اُجرت 51 ہزار 745 روپے ماہانہ ہوگی، وزیر محنت شاہد تھہیم
جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن، پی پی کی راحیلہ بی بی لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئیں، پی ٹی آئی کی 6 خواتین بطور آزاد امیدوار حصہ لیں گی۔
3 ہزار 969 بوتل شراب، 408 بیئر کے کین، 2 ہزار 316 کلو چرس، 337 ٹن چھالیہ، 26 ٹن انڈین گٹکا ، 90 ہزار سے زائد غیر ملکی سگریٹس، 48 ہزار کین ایرانی جوس کو نذر آتش کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال میں شرح نمو 2.7 فیصد رہی، رواں مالی سال میں زرعی شعبہ بہتر ہونے سے نمو بڑھے گی، موجود مالی سال میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، 9مئی کے تمام کیسز کا آئینی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے، مشکوک کیسز کو دوبارہ کھولا جائے، قائد حزب اختلاف سینیٹ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج27 سالہ اویس، 24 سالہ امیر اور 33 سالہ غلام مصطفیٰ پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، مجرموں نے 2022 میں وکیل اور اس کے ساتھی کو قتل کیا تھا۔
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سانگھڑ سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک، سول ہسپتال کراچی منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو
اعلان حماس کیلئے کوئی انعام نہیں، یہ فلسطینی عوام کے بارے میں ہے، یہ ان بچوں کیلئے ہے جنہیں ہم بھوک سے مرتے دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی حکومت پر دباؤ بڑھانا ہوگا، برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ
بیٹی کو پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں، حق کی بنیاد پر دی جائے گی، پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات نہیں، سندھ حکومت کا 2022 کا امتیازی سرکلر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، عدالت
فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے، غزہ کے عوام کو صرف ہمدردی نہیں، تحفظ، خوراک، ادویات اور آزادی چاہیے، رہنما پیپلز پارٹی
افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یکم سے 14 اگست تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ