بولیدہ کے رہائشیوں نے حکام کو لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی، مقتولین جارڈین علاقے میں تفریح کیلئے گئے، مگر واپس اپنے گھروں کو نہیں پہنچ سکے تھے، اہلخانہ
جاں بحق ہونے والوں میں مقامی افراد شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم شامل ہیں، حادثے میں ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہیں، ریسکیو حکام
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ایف سی پر مختلف علاقوں میں قتل و غارت کے ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا، دشت کے رہائشی مدعی خدا بخش کی سنتسر تھانے میں درخواست پر کارروائی کی گئی۔
عوامی پانی کے ذخائر صرف گھریلو استعمال کیلئے مخصوص ہوں گے، سرکاری ادارے اور تجارتی صارفین اپنے بجٹ سے پانی خریدیں گے، مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
پنجگور سی پیک روڈ پر مسافر کوچ اور ڈیزل سے لدی پک اپ آپس میں ٹکراگئیں، زمیاد پک اپ میں سوار 2 بھائی اور بس کے 6 مسافر جھلس کر جاں بحق، موٹرسائیکل سوار راہگیر زخمی۔
عدلیہ وکلا کیلئے خود احتسابی نظام متعارف کروا رہی ہے، وکلا اور ججز دونوں عوام کے خادم ہیں، عوام کیساتھ دیانتدار ہونا ہی قوم پرستی ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا عشائیے سے خطاب
7 سالہ بچے نے انسانی حقوق کے زیرحراست کارکن گلزار دوست کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی، بچے کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، انسانی حقوق کمیشن کا اظہار مذمت
کشتی کراچی سے روانہ ہوئی تھی اور گہرے پانیوں میں جا کر الٹ گئی، ایک ماہی گیر کو زندہ بچالیا گیا، ایک کو گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں سپرد خاک کردیا گیا تھا، حکام
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس 4 روز بعد بحال ہوگئیں۔ یہ احتجاج بلوچستان میں ریاستی اقدامات اور ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ہے، بی وائی سی
ایف آئی آر کے مطابق لاپتا افراد کے معاملے پر ایک سیمینار کے انعقاد سے قبل انہوں نے حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود زبردستی دکانیں اور بازار بند کروائے۔
'پسنی' میں 11 ستمبر اور 'اورمارا زیرو پوائنٹ' پر 19 ستمبر کو دھرنا دیا جائے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو غیر معینہ مدت تک بڑا دھرنا دیا جائےگا، ترجمان حق دو تحریک