ایک سال میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، دستاویز
اگلے دو سے تین سال میں اقتصادی ترقی تقریباً 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے اور اگر زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے مضبوط رہے تو درمیانی مدت میں یہ 6 سے 7 فیصد تک بھی جا سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
غیر دستاویزات مارکیٹ ہونے کی وجہ سے سونے کے تاجر زیادہ تر نقد لین دین کرتے ہیں اور تاجروں کے گروہ سونے کی قیمتوں اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں، سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکانزم موجود نہیں
آئی ایم ایف کا ٹیکس دہندگان کے پیسے کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے مکمل طور پر خود مختار دفتر کے قیام کا مطالبہ
چیئرمین نیب کی موجودہ تقرری کا طریقہ کار ’سیاسی سمجھوتہ‘ ہے، نیب کے اندرونی کنٹرول عمل کے آڈٹ کے لیے ایک خود مختار ادارہ تشکیل دیا جائے تاکہ شفافیت اور ادارے کی ساکھ میں نمایاں بہتری لائی جا سکے، رپورٹ
اس اقدام سے پورٹ فیس، میرین سروسز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں جیسے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس کے ذریعے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، وزیر بحری امور
آئی ایم ایف، مسلح افواج اور دیگر کے این ایف سی کی تقسیم پر نظرثانی کے مطالبات نظرانداز، پیپلز پارٹی سے سیاسی سمجھوتے کے بعد مرکز این ایف سی میں تبدیلیوں کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا۔
ابتدائی 3 سالہ لائسنس کے پہلے مرحلے میں 23 بلاکس کیلئے مجموعی طور پر 4 ہزار 427 ورک یونٹس کا وعدہ کیا گیا ہے، تقریباً 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، پیٹرولیم ڈویژن
سگریٹ فیکٹریوں اور گرین لیف تھریشنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری، تمام چھوٹی بڑی کمپنیوں کو فیکٹریوں سے تیار مال نکالنے سے روک دیا گیا۔
مالی سال 26 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 9.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 12 ارب 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اگر درآمدات کو قابو میں نہ رکھا گیا تو تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر اور مستحکم روپے کی قدر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، ماہرین معاشیات
یہ فیصلہ کراچی کے عوام اور صنعتوں، دونوں پر غیر منصفانہ مالی بوجھ ڈالے گا، صارفین سے تقریباً 28 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری
تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں کی مجموعی فروخت 54 لاکھ ٹن رہی، اکتوبر میں پیٹرول کی فروخت سال بہ سال 2 فیصد اور ماہ بہ ماہ 4 فیصد کم ہو کر 6 لاکھ 57 ہزار ٹن رہی، ٹاپ لائن سیکیورٹیز
یہ ڈرائی پورٹ کی تاریخ کی ماہانہ بنیاد پر سب سے بڑی وصولی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے ریکارڈ آمدن ممکن ہوئی۔
7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسٹک رپورٹ کی اشاعت اور گورننس کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے عملی منصوبے کی تیاری ایک اہم اسٹرکچرل بینچ مارک ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافے نے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بہتر بنایا ہے، تاہم سائبر کرائمز میں اضافہ مالیاتی نظام کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
بجلی گھروں کی تکمیل کی تاریخ کی باضابطہ منظوری کمپنی کیلئے ایک اہم موقع ہے، اس سے ٹی ای ایل اور ٹی این کو اپنے شیئر ہولڈرز کو منافع (ڈویڈنڈ) دینے کی اجازت مل جائے گی، کمپنی
2025 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران یوریا کی مجموعی کھپت 45 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 49 لاکھ 30 ہزار ٹن کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے، رپورٹ
ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں، بجلی کی قیمت میں ساڑھے 10 فیصد تک کمی ہوئی، حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، قومی سطح پر ڈیجیٹل ایکسچینج بنارہے ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس
دیگر شعبوں کے مقابلے میں بینکنگ سیکٹر کے اثاثے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاہم نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی، خالص قرضوں کا اجرا نہ ہونے کے برابر ہے، رپورٹ