عرفان سری لنکا کیخلاف سیریز سے باہر

شائع December 4, 2013
کرکٹ کھیلنے والے طویل القامت فاسٹ باؤلر گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو
کرکٹ کھیلنے والے طویل القامت فاسٹ باؤلر گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو

لاہور: انجری کا شکار پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو مزید چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی سیریز سی یقینی طور پر باہر ہو گئے ہیں۔

سات فٹ ایک انچ قد کے حامل کرکٹ کھیلنے والے طویل القامت فاسٹ باؤلر جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ ماہ دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ عرفان کو انجری سے صحتیابی کے لیے کم از کم چھ ہفتے آرام درکار ہے۔

انتخاب نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آغاز کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان جب میچ کھیلے اترے تو بالکل ٹھیک تھے لیکن بدقسمتی سے وہ گرے جس سے ان کے کوہلے کی ہڈی میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی انجری کی وجہ سے عرفان کو سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان اتوار کو افغانستان سے بھی ایک ٹی ٹوئنٹی انترنیشنل میچ کھیلے گا جو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بھی ہو گا۔

اس کے بعد 11 اور 13 دسمبر کو پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 18 سے 27 دسمبر تک پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کے بعد 31 دسمبر سے تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا۔

ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سابق کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو عرفان کی انجری کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے فاسٹ باؤلر پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالا جہاں انہیں متحدہ عرب امارات کے گرم موسم میں 14 اکتوبر سے 15 نومبر کے درمیان دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھلائے گئے۔

ٹیم مینجمنٹ کی ناقص حکمت عملی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آخری میچ میں انجری کا شکار ہونے سے قبل عرفان سے نو میچز میں 117 اوورز کرائے جس میں انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025