عراق: بم حملوں میں 16 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2013
اے پی فائل فوٹو۔۔۔۔
اے پی فائل فوٹو۔۔۔۔

بغداد: عراق کے دارالحکومت کے گرد و نواح میں اتوار کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی اور طبی حکام کے مطابق پانچ مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں کم از کم انتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بغداد کے جنوب میں واقع بیعہ میں ایک خونریز کار بم دھماکے میں تقریبا پانچ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز عراق میں بم دھماکوں کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ان میں سے نو افراد کو عراق میں ایک شراب کی دکان پر فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

سیکورٹی اور طبی عملے کے اعداوشمار کی بنیاد پر مبنی رپورٹ میں اے ایف پی کے مطابق ان تازہ حملوں کے ساتھ اس ماہ کے پہلے آٹھ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ سال ماہِ دسمبر سے بھی کہیں ذیادہ ہے جبکہ رواں سال عراق میں چھ ہزار تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں عراق میں تشدد کی سطح دو ہزار آٹھ کے فرقہ وارانہ فسادات میں بھی نہیں دیکھی گئی۔ جب ملک فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جل رہا تھا۔

عراق میں بد امنی گزشتہ سال اپریل میں بغداد کے شمال میں سنی عرب کے احتجاجی کیمپ پر سیکورٹی فورسز کی دخل اندازی کے بعد شروع ہوئی،ان فسادات کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں