• KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ریتھک روشن کا بیوی سے علیحدگی کا فیصلہ

شائع December 13, 2013

نامور ہندوستانی اداکار ریتھک روشن اور ان کی اہلیہ سوزین روشن کی 13 سالہ شادی اختلافات کے بعد بالآخر اختتام کی جانب گامزن ہے اور دونوں نے علیحدی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے ہندوستانی ٹائمز کے مطابق ایک بیان میں ریتھک نے میڈیا سے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار نے 2000 میں سوزین سے چار سالہ دوستی کو رشتے داری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ان دونوں کے دو بیٹے ہیں جن میں ہری ہرن کی عمر سات سال جبکہ ہری دھان پانچ سال کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوزین نے 17 سالہ رشتے کے خاتمے اور علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، یہ دونوں ہی خاندانوں کے لیے انتہائی کڑا وقت ہے اور میں میڈیا اور لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔

ریتھک کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ہ اس خبر سے میرے فینز اور عوام کا شادی پر سے یقین ختم ہو جائے، میرا شادی پر پورا یقین ہے اور میں اس رشتے کی دل کی گہرائیوں سے قدر اور احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس جوڑے میں گزشتہ کچھ سالوں سے تعلقات کشیدہ چل رہے تھے اور علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں۔

گزشتہ ماہ ریتھک علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے جہاں کرش تھری کے اسٹار عرصے سے شدید سر درد کا شکار تھے جبکہ رواں سال جولائی میں انہوں نے ہندوجا اسپتال میں دماغ کی سرجری بھی کرائی تھی۔

سوزین خان بالی وڈ ڈائریکٹر اور اداکار سنجے خان کی بیٹی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025