احمد شہزاد پر جرمانہ

شائع December 23, 2013
۔— اے ایف پی فوٹو
۔— اے ایف پی فوٹو

دبئی: تیسرے ون ڈے میچ کے دوران سری لنکا کے بلے باز تلکارتنے دلشان کو دھکا دینے پر پاکستانی اوپنر احمد شہزاد پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے مہمان سری لنکا کو 113 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو - ایک کی برتری حاصل کر لی۔

سیریز کے بقیہ دو میچ ابو ظہبی میں بدھ اور جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پیر کو ایک جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی اوپنر کھلاڑیوں سے متعلق ضابطہ اخلاق پر آئی سی سی کی شق 2٫2٫4 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

شہزاد پر فرد جرم آن فیلڈ امپائرز جنوبی افریقہ (جوہان کلوٹے) اور پاکستان (شعیب رضا) ، تھرڈ اور فورتھ امپائر نے عائد کی تھی۔

یہ واقعہ انیسویں اوور کے اختتام پر اس وقت پیش آیا تھا جب شہزاد نے دلشان سے بحث میں الجھنے کے بعد سری لنکن اوپنر کو کندھے سے پکڑ کر دھکا دیا۔

اس میچ میں گرین شرٹس نے شہزاد کی اکیاسی رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا کو 327 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 44٫4 اوورز میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025