• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.1°C

'نئے لوگوں کو سپورٹ کرتا ہوں'

شائع اپ ڈیٹ

پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈیشنگ ہیرو اداکار شان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی خاص ہیروئن کے ساتھ کام کرنے کی ضد نہیں کی۔

بہتر کام کرنے والی ہیروئین کو ہمیشہ سپورٹ کرتا ہوں، نئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔

شان نے کہا کہ میں نے بطور اداکار اور ہدایت کار جہاں تک ممکن ہو سکا، ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کیا اور سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہم سب کی ہے، اس کی بحالی بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اگر فلم انڈسٹری مضبوط ہوگی تو اس سے فنکار بھی مضبوط ہوں گے۔

شان نے کہا کہ مسلسل فلمیں بنانے سے کام نہیں چلے گا، فلموں کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026