ذکاء اشرف چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج بدھ کے روز ذکاء اشرف کو ایک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دو روکنی عدالتی بینچ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے دائر کردہ انٹرکورٹ اپیل کی سماعت کی۔
یاد رہے کہ جولائی 2013 میں ذکاء اشرف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
عدالت نے یہ فیصلہ ندیم احمد سڈل کی درخواست پر دیا تھا جہنوں نے ذکاء اشرف کے انتخاب کو چیلنج کیا۔
اس فیصلہ کے خلاف دائر انٹر کورٹ اپیل پر عدالت نے 15 روز قبل سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفظ کرلیا تھا۔
گزشتہ سال ذکاء اشرف کی برطرفی کے بعد حکومت نے نجمؤ سیٹھی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کریا، جبکہ عدالت نے نجم سیٹھی کو نوے روز کے اندر اندر چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا حکم دیا تھا۔
تاہم قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی عدالتی حکم پر عمل کرنے میں ناکام رہے جس پر انہیں بھی اس عہدے سے فارغ کردیا گیا۔












لائیو ٹی وی