بولی وڈ سکرین ایوارڈز

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2014
تقریب میں شاہ رخ خان اور ڈمپل گرل چھائے رہے جبکہ بہترین اداکار کا جیوری ایوارڈ فرحان اختر کو ملا۔- اے ایف پی فوٹو
تقریب میں شاہ رخ خان اور ڈمپل گرل چھائے رہے جبکہ بہترین اداکار کا جیوری ایوارڈ فرحان اختر کو ملا۔- اے ایف پی فوٹو

ہندوستان میں سال 2014 میں پہلے اسکرین ایوارڈز کا میلہ دیپیکا پڈوکون نے جیت لیا۔

شاہ رخ کو فلم 'چنائی ایکسپریس' کے لیے بہترین اداکار اور دیپیکا کو فلم 'رام لیلہ' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ امیتابھ بچن کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سکرین ایوارڈز کی تقریبات ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے میدان میں منعقد کی گئیں جس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پانے والی دپیکا پڈوکون کے ساتھ ساتھ شاہد کپور، علی ظفر اور رنویر سنگھ نے اپنی پرفارمنس سے ناظرین کے دل موہ لیے۔

بہترین اداکار کا جیوری ایوارڈ فرحان اختر کو فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں اداکاری کے لیے دیا گیا جبکہ اسی زمرے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایک بار پھر دیپیکا کے حصے میں آیا۔

اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر کاجول، تنیشا، سوناکشی، ہما قریشی، بپاشا باسو، ادیتیہ راؤ حیدری اور کالکی نکھل نے اپنے جلوے بکھیرے۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ شوجیت سرکار کو فلم 'مدراس کیفے' کی ہدایت کے لیے دیا گیا، معروف اداکار امیتابھ بچن کو چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے کے لیے 'لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

انہیں یہ ایوارڈ کئی فلموں میں ان کے کو سٹار رہنے والے اداکار شتروگھن سنہا اور فلم ساز اور ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا نے دیا۔

اس کے علاوہ رتیش بترا کو فلم 'لنچ باکس' کیلئے سب سے زیادہ باصلاحیت نئے ہدایت کار کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اداکارہ شلپا شکلا کو 'بی اے پاس' کے لیے منفی کردار کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اداکاروں میں یہ ایوارڈ معروف اداکار رشی کپور کو دیا گیا جبکہ فلم 'کرش تھری' کو بہترین سپیشل افیکٹ کا ایوارڈ ملا ۔

عاشقی ٹو سے بیسٹ پلے بیک سنگر میل ارجیت سنگھ 'تم ہی ہو' گانے کے لیے قرار پائے، سن رہا ہے نہ تو کے لیے شریا گوشال فلم 'عاشقی ٹو' سے ہی بیسٹ پلے بیک سنگر فی میل رہیں۔

بہترین موسیقی ترتیب دینے کا ایوارڈ فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی' کے لیے پریتم کو ملا، جس کے ڈانسنگ اسٹیپ نے سب کو ہی دیوانہ بنادیا، بہترین کریوگرافر کا ایوارڈ 'بدتمیز دل' کے لیے رومیو ڈی سوزا ر نے جیت لیا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں