بنگلہ دیش کا مبینہ پاکستانی دہشتگرد گرفتار کرنیکا دعویٰ

شائع January 20, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے بم بنانے اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں دارالحکومت ڈھاکا سے تین مبینہ پاکستانی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈھاکا پولیس کے ترجمان کے مطابق تینوں افراد کو اتوار کی رات گرفتار کیا گیا جہاں انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ حملے کرنے کی تربیت انہوں نے پاکستانی طالبان سے حاصل کی۔

یہ گرفتاریاں 5 جنوری کو ہونے والے الیکشن کے بعد ہونے والے سیکورٹی کریک ڈاؤن کے بعد عمل میں آئیں۔

ڈھاکا پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان سے برآمد ہونے والے بم بنانے کے آلات اور فوجی تربیت کی معلومات کے حامل لیپ ٹاپ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تینوں افراد مغربی میانمار سے پاکستان گئے جہاں انہیں تحریک طالبان پاکستان نے تربیت دی۔

ڈھاکا پولیس کے ترجمان منیر الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کار بم دھماکے کرنے میں خصوصی تربیت حاصل ہے، انہوں نے وزیرستان میں موجود ٹی ٹی پی کے تربیت کاروں سے دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کی تربیت لی۔

یاد رہے کہ انتخابات میں فتح کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت نے الیکشن کے دوران اور اس سے قبل ملک میں شرپسندی کے الزام میں اسلام پسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے ملک کی مرکزی الوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے حامل الیکشن تک ایک ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025