• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

آسٹریلیا اوپن: اعصام کو ثانیہ کے ہاتھوں شکست

شائع January 23, 2014

میلبورن: پاکستانی ٹینس سٹار اعصال الحق اور ان کی جرمن ساتھی جولیا جورجز آسٹریلیا اوپن کے مکس ڈبلز کواٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں اعصام - جولیا جوڑی کا ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کے رومینیئن ساتھی ہوریا ٹکاؤ سے مقابلہ ہوا۔

تاہم میچ میں پاکستان - ڈچ جوڑی کو 3-6، 4-6 کے سیدھے سیٹوں میں شکست ہوئی۔

خیال رہے کہ اعصام آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز میں ہندوستان کے روہن بوپنا کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔

تاہم اس جوڑی کو ایونٹ کے تیسرے ہی راؤنڈ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

اعصام کو شکست دینے والی ثانیہ پاکستانی کرکٹ آل راؤنڈر شیعب ملک کی بیوی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025