ایک سال میں ایک ارب سمارٹ فونز کی فروخت

29 جنوری 2014
سام سنگ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون۔- اے ایف پی فوٹو
سام سنگ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون۔- اے ایف پی فوٹو

لندن: ایک سال میں ایک ارب سے زیادہ سمارٹ فونز کی فروخت نے سیل کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ سام سنگ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون بن گیا۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق گذشتہ سال ایک ارب 40 لاکھ سمارٹ فونز دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجے گئے۔

کاروباری دنیا پر تحقیق کرنے والی ایک کمپنی 'آئی ڈی سی' کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال فروخت ہونے والے سمارٹ فونز کی تعداد اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 38.4 فیصد زیادہ رہی۔

سمارٹ فونز کی اس ریکارڈ تعداد میں سب سے بڑا حصہ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کا ہے جبکہ اس کے بعد ایپل اور تیسرے درجے پر چین کے ہوائی کا نام آیا۔

گزشتہ برس ایک ارب اسّی کروڑ فون فروخت ہوئے جن میں نصف سے زیادہ تعداد سمارٹ فونز کی رہی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک سال کے دوران ایک ارب سمارٹ فونز فروخت ہوئے۔

تحقیق کرنے والی کمپنی کے پروگرام ڈائریکٹر ریان ریتھ نے ریکارڈ سیل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صارفین نے بڑی سکرین والے کم قیمت سمارٹ فونز کو سب سے زیادہ ترجیج دی۔

کم قیمت اور بڑی سکرین میں سے لوگوں کی بڑی ترجیح کم قیمت ہی رہی۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چین اور ہندوستان میں 150 ڈالر سے کم مالیت کے سمارٹ فونز بہت تیزی کے ساتھ زیادہ مقبول ہو رہے ہیں اور ان ممالک میں صارفین کی ایک بڑی تعداد کمپوٹر سے لیس فون خرید رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

FAISAL KAMBOH Jan 29, 2014 07:55pm
Nice