ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والی تین پائپ لائنوں کے تباہ ہوجانے کے باعث آج پیر کے روز پلانٹ سے کم سے کم پانچ سو پچاس میگاواٹ کی پاور سپلائی معطل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے اور گیس پائپ لائنوں کی بحالی میں چوبیس گھنٹے درکار ہوں گے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مسلسل گیس پائپ لائنز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ مہینے گیارہ جنوری کو بھی ایک ایسے ہی واقعہ میں نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی کے قریبی علاقے نوتال میں دھماکے سے آٹھ انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ کردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں