• KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

شائع February 12, 2014

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اپنی کارکن محمد سلمان کے اغوا اور قتل کے خلاف آج بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی۔

یہ درخواست کارکن محمد سلمان کے والد اور پارٹی کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو فریق بنایا گیا ہے۔

متحدہ کے رہنما آصف حسنین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ماورائے عدالت قتل بھی کیے جارہے ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ محمد سلمان کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور مقتول کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا تو کراچی میں اعلی افسران سمیت پولیس اہلکاروں کو عدالت تک لائیں گے۔

خیال رہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 75 سے ایم کیو ایم کے کارکن محمد سلمان کو مبینہ طور پولیس نے کورنگی کے علاقے سے رواں مہینے تین فروری کو حراست میں لیا تھا، جبکہ اس کے دو روز کے بعد ان کی لاش قائد آباد کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ درخواست ایک ایسے وقت میں دائر کی گئی جب منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے فون پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025