میڈیا اور طالبانی فتویٰ؛ 'شرعی' فاشزم؟

19 فروری 2014
انتہا پسند مذہبی فاشسٹ قوّتوں کا اصل مقصد مذہب کے نام پر پاکستانی ریاست اور عوام کو اپنا غلام بنانا ہے۔ 
ملک کے شمال مغربی حصّے کے اکثر علاقوں میں سماجی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد فاشسٹ نیٹ ورک اب مرکزی دھارے کے پاکستانی سماج کو کنٹرول میں لانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔
انتہا پسند مذہبی فاشسٹ قوّتوں کا اصل مقصد مذہب کے نام پر پاکستانی ریاست اور عوام کو اپنا غلام بنانا ہے۔ ملک کے شمال مغربی حصّے کے اکثر علاقوں میں سماجی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد فاشسٹ نیٹ ورک اب مرکزی دھارے کے پاکستانی سماج کو کنٹرول میں لانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔

نوٹ: یہ مظمون ساؤتھ ایشیا فری میڈیا (سیفما) کے سیمینار منعقدہ 5 فروری 2014 کیلئے لکھا گیا تھا۔


انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیے کی شق 19 اور 23 کا ایک پس منظر ہے۔ احترام انسان کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ انسانی دماغ کی صلاحیت کا اداراک بھی کر لیا جاے اور اُس صلاحیت کو استعمال بھی کیا جائے۔

سوچنے کی صلاحیت لازمی طور پر تمام بنی نوع انسان کو حاصل ہے اسلئے کسی بھی حقیقت کا تعیین مختلف زاویوں سے ہوسکتا ہے۔ اسلئے جب تک حقیقت کی مختلف النوّع توجیہات کو نہ مانا جائے اُس وقت تک 'احترام انسان' کا تصّور نا مکمل رہتا ہے۔

انسانی فکر کا حقیقت کو مختلف النّوع زاویوں سے پرکھنے کا ادراک تب ممکن ہے جب اُس فکر کو بیان کرنے کی آزدی ملے۔ یہ ایک سائنسی حقیقت ہے کہ سوچنے اور اظہار کرنے کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔ اگر آپ بولنے اور بیان کرنے پر پابندی لگائیں تو فکری ساخت خود بخود متاثر ہو ہوگی۔

اظہار اور فکر کی ان حقیقتوں تک پہنچنے کیلئے انسان نے کم از کم دس ہزار سال کا عرصہ صرف کیا ہے۔ حمورابی اور سائرس اعظم کے مجموعہ قوانین سے لیکر بدھا اور محمد صلعم سے ہوتے ہوئے جب ہم بنیادی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیے تک پہنچتے ہیں تو یہ حق انسان کے سماجی تہذیبی ارتقاء کے انمٹ نقوش کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

اس دوران انسان نے جب فظرت کے مظاہر میں تنوع پر انحصار کا مشاہدہ کیا تو حقیقت کے متنوع زاویہ ہائے نظر پر اسکا اعتقاد بڑھتا گیا۔ نتیجتاً انسانی تہذیبی ارتقا میں تکثیریت کا عنصر شامل ہوگیا جو کسی بھی جمہوری رویئے اور جمہوری نظام کیلئے خشت اوّل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس تناظر میں جب ہم میڈیا کے بارے میں انتہا پسندوں کے فتوے کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ کسی بھی فرد اور سماج کو اپنی گرفت میں لانے کیلئے سامراجی اور فاشسٹ قوّتوں نے ہمیشہ دو قسم کے حربے استعمال کئے ہیں ۔

پہلا یہ کہ فرد اور سماج کے اظہار کی صلاحیت کا گلا گھونٹا جائے جسکا لازمی نتیجہ سوچنے اور فکر و ادراک کی صلاحیت ختم ہونے کی شکل میں نکلے گا۔ فکری غلامی ہمیشہ سے سماجی اور سیاسی غلامی کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

دوسرا حربہ فرد اور سماج کو تنہا کر دینا ہے۔ آج اگر ہم انسانی تہذیب کے بنیادی اقدار سے کٹ جائیں تو ہم انسانی نوع کی اجتماعیت سے کٹ جائیں گے۔ پھر ہم پر جسمانی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی غلبہ حاصل کرنا حد درجہ آسان ہو جائیگا اسلیئے تو فیض صاحب کو کہنا پڑا کہ؛

جنکا دیں پیروی کذب و ریا ہے اُنکو

ہمّت کفر ملے، جراَت تحقیق ملے

جنکا سر منتظر تیغ جفا ہے اُنکو

دست قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے

انتہا پسند مذہبی فاشسٹ قوّتوں کا اصل مقصد مذہب کے نام پر پاکستانی ریاست اور عوام کو اپنا غلام بنانا ہے۔ ملک کے شمال مغربی حصّے کے اکثر علاقوں میں سماجی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد فاشسٹ نیٹ ورک اب مرکزی دھارے کے پاکستانی سماج کو کنٹرول میں لانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔

اِس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا آسان راستہ یہ ہے کہ میڈیا اور بالخصوص اُس میڈیا پر پابندی لگائی جائے جو متنوع تصویریں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ صرف وہی تصویر دکھائی جاسکے اور وہی آواز سنائی جائے جو فاشسٹ قوّتیں دکھانا اور سنانا چاہتی ہیں۔

مرکزی دھارے کے پاکستانی سماج اور میڈ یا میں فاشسٹ قوّتوں کے ہمدردوں اور وکالت کرنے والوں کی موجودگی کے باعث انتہا پسند تنظیموں کا فتوٰی ایک کاری ضرب کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایک ہی وار میں اُنہوں نے اختلافی آوازوں کو خوف میں بھی مبتلا کر دیا اور دستور پاکستان کے پرخچے بھی اُڑا دیئے۔ وادی سوات اور قبائلی علاقوں میں انتہا پسند گروہو ں کا کامیابی کے ساتھ سماجی کنٹرول حاصل کرنے کا تجربہ اب مرکزی دھارے کے پاکستان پر بھی آزمایاجا رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا اور سول سوسائٹی کو 'اب نہیں تو کبھی نہیں' کے اُصول کے تحت ایک متحدہ پلیٹ فارم سے اعتماد اور قوّت کے ساتھ اِس وار کا راستہ روکنا ہوگا ورنہ خطرہ ہے کہ بقول ظفر اقبال

خموش ہوگیا یوں کوئی بات کرتے ہوئے

ہوا سے کچھ نہ کہے جیسے گل بکھرتے ہوئے


Email: [email protected] Twitter: khadimhussain4

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

Javed Iqbal Malik Feb 20, 2014 10:06am
pta nai yeh talban ka kon sa islam hay aur kon si sariat hay,smj nai ata keh yeh insaniat kay sath asa kiun ker rahay han aur in ka maksad kia haay, kia is tarah kernay say halat theek ho jain gan,pakistan ko bhot nuksan day rahay han,khudara kuch khof e khuda keran, asa nan keran.
Syed Feb 21, 2014 04:35am
وہ طالبان ہمدرد جو بار بار اسلام اور شریعت کی دہائی دیتے رہتے ہیں، ان کی خدمات میں عرض ہے کہ اس تکفیری دہشتگرد گروہ کی تمام علامات احادیث و اخبار میں تفصیل سے بیان ہوچکی ہیں اور نہ صرف یہ کہ اس دہشتگرد تکفیری گروہ کا قتل اسلام کے قانون قصاص و دیت کی روشنی میں واجب ہوچکا ہے بلکہ ان احادیث کی روشنی میں بھی ان سے قتال واجب ہے، جہاں رسول الله نے صراحتاً اس گروہ کے قتل کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے صحیح بخاری سے ایک متفق عليه حدیث تبرکاً پیش ہے: ’’آخری زمانے میں کچھ لوگ ایسے ظاہر ہوں گے جو کم عمر اور کم عقل ہوں گے۔ بہترین لوگوں جیسی باتیں کریں گے۔ ان کا ایمان ان کے گلے سے نیچے نہیں جائے گا (صرف زبان پر ایمان ہوگا، دل میں نہیں )‘ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح (زور سے چلایا ہوا) تیر شکار میں سے نکل جاتا ہے، تم انہیں جہاں ملو، قتل کردو، ان کے قتل کرنے والے کو ان کے قتل کا ثواب ہے، قیامت کے دن تک۔"
kamran Feb 21, 2014 06:40am
Javed Sahib, these are criminals, murderers and drug trafficers. They have ABSOLUTELY NOTHING TO DO WITH ISLAM. In fact, they are against Islam. So, we must not look at them from Islamic perspective but as enemies of mankind.
Tufail Feb 21, 2014 10:37am
@Javed Iqbal Malik: Talbaan ka to pata nahi, but Tehereek Talebaan Paistan to "Rent a Group" hain.. India paise de to India keliye lartey hain, Saudi arab de ga to Saudi Arab keliye larein ge. Sab munashiyaat and Aslaah maafia hain yeh.
kamran Feb 22, 2014 04:34am
Tufail brother. They are all the same. Killers and murderers.