• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 30 ہلاک

شائع February 25, 2014

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ایک مرتبہ پھر مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق کم از کم 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ایک فوجی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان شدت پسندوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیان ایک تربیتی مرکز قائم کر رکھا تھا، جہاں پر خودکش حملوں کی منصوبہ سازی کی جاتی تھی۔

حکام کے مطابق یہ تازہ فضائی کارروائیاں شمالی وزیرستان کی تحصیلوں شوال، دتہ خیل میں کی گئی، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں عسکریت پسندوں کے تربیتی کمپاؤنڈ موجود ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا اس فضائی کارروائی میں کتنے عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ ان علاقوں سے کتنے افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ قبائلی باشندے نقیب اللہ خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ کسی ممکنہ آرمی آپریشن کے پیش نظر اپنے اہل خانہ کو لیکر پریشان ہیں۔

انہوں نے بذریعہ فون بتایا کہ ہر دن بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود وزیرستان میں منتقل کی جاتا ہے اور جیٹ طیارے دیہاتوں پر بمباری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی دو تہائی آبادی نقل مکانی کرچکی ہے۔

ایک اور قبائلی 48 سالہ گل بہار نے کہا کہ انکی دکان اور گھر بمباری کا ہدف بنے اور گزشتہ ہفتے وہ اپنے گاؤں سے منتقل ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کی مدد کے لیے کچھ نہیں کررہی اور لوگ اپنے گاؤں دیہات چھوڑ کر بنو منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز بھی پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں غیر ملکیوں سمیت کم سے کم 35 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب مہمند ایجنسی میں 23 ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

neophyte Feb 25, 2014 09:23am
Khas kam jahan paaaak
neophyte Feb 25, 2014 09:30am
Good. Its mean that our fooj still have its self-esteem.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025