'پی ٹی آئی ایک لبرل قوم پرست جماعت ہے'

07 مارچ 2014
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں دائیں بازو کی جماعت خیال کرتے ہیں، جو کہ غلط تصور ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں دائیں بازو کی جماعت خیال کرتے ہیں، جو کہ غلط تصور ہے۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایک اعتدال پسند قوم پرست جماعت ہے، لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ اسے دائیں بازو کی جماعت تصور کرتے ہیں۔

ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ "یہ تصورات کا مسئلہ ہے"، اور بہت سے لوگ پی ٹی آئی کے نظریہ کو غلط کہہ رہے ہیں۔

"اگرچہ مغرب میں اس کو اس طرح نہیں دیکھا جاتا، ہم لبرل اور ایک قوم پرست جماعت ہیں، لیکن ہمارے کمزور خیال لوگ اور میڈیا منیجمنٹ ہمیں دائیں بازو کی جماعت قرار دے رہے ہیں۔"

انہوں نے قبول کیا کہ انتہائی بنیاد پرست تصور سے درمیانے طبقے کے نوجوانوں کی جانب سے پارٹی کی حمایت میں کمی آئی ہے، جو پی ٹی آئی کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔.

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف طالبان کی حامی نہیں، بلکہ یہ امن کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے واضح کرنے کی کوشش کی کہ عمران خان وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ بررادی کے افراد کی ہلاکت کے بعد لشکرِ جھنگوی کی مذمت کی۔

انہوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ طالبان کے بارے میں پارٹی کے مؤقف حال میں کوئی تبدیلی آئی ہے، جس میں اس نے اعلان کیا تھا کہ اگر صورتحال نے مجبور کیا تو وہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں فوج کا ساتھ دیں گے۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ "ہم نے آج سے چھ مہینے پہلے یہاں تک کہ حکومت کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ مذاکرات صرف ان کے ساتھ کیے جائیں جو آئین کو قبول کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مصالحتی عمل میں وفاقی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے اس تاثر ہو مسترد کیا کہ نیٹو سپلائی کے خلاف پی ٹی آئی کے دھرنوں سے منفی اثر مرتب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ " پی ٹی آئی کے 97 روزہ احتجاجی دھرنوں کے دوران ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

تبصرے (2) بند ہیں

ارسلان تقی Mar 07, 2014 10:41am
پی ٹی آئی ایک منافق ، پرو طالبان جماعت ( جماعت اسلامی) ہے.
Shahab Khan Mar 07, 2014 02:47pm
اور طالبان حقیقی جمہوری نظام کے لئے پر امن جدوجہد پے یقین رکھتے ہیں