مری میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے، گیارہ ہلاکتیں۔

شائع March 23, 2014 اپ ڈیٹ March 23, 2014 07:35pm

اسلام آباد : مری کے راستے سالگراں میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالےسے بتایاکہ واقعہ بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا جس سے مسافر وین کھائی میں جاگری۔

وین میں موجود پچیس میں سے گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ہلاک اور زخمیوں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنسز ہسپتال (پمز) منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ وین سالگراں کے مقام پر ایک کھائی میں گری اور عین اسی مقام پر چند ہفتے قبل ایک اور مسافر بس بھی حادثے کی شکار ہوئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جان لیوا حادثہ بارش کے بعد پھسلن کی وجہ سے پیش آیا اور اس میں کل 25 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد شدید زخمی ہیں۔

وین میں میں 14مرد، 5خواتین اور 4 بچے مسافر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026