گواسکر ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر مقرر

شائع March 28, 2014
سنیل گواسکر۔ فوٹو اے ایف پی
سنیل گواسکر۔ فوٹو اے ایف پی

نئی دہلی: ہندوستانی سپریم کورٹ نے سابق عظیم بلے باز سنیل گواسکر کو بیٹنگ اسکینڈل سے متاثرہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن کی جگہ عبوری مدت کے لیے بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ گواسکر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کا عبوری طور پر صدر مقرر کردیا ہے جہاں اس دوران انہیں آئندہ ماہ ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں فیصلوں کا مکمل اختیار ہو گا۔

عدالت نے کہا کہ گواسکر کو مزید تنازعات سے بچنے کے لیے بطور ٹی وی کمنٹیٹر کام روکنا ہو گا اور اسی لیے گواسکر ہونے والے مالی نقصان کو بی سی سی آئی پورا کرے گا۔

عدالت نے اسپاٹ فکسنگ اور بیٹنگ تنازع کی تفتیش کی دو مرکزی کردار ٹیموں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو بھی رواں سال آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت دے دی۔

یاد رہے جمعرات کو سماعت کے موقع پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں نے کہا تھا کہ 16 اپریل سے ابو ظہبی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ان دونوں ٹیموں کو شرکت کی اجزت نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025