حکومت اور طالبان کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا

29 مارچ 2014
یہ اجلاس وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جس میں مذاکرات  کے حوالے سے صورتحال زیرِ بحث ہو گی۔
یہ اجلاس وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جس میں مذاکرات کے حوالے سے صورتحال زیرِ بحث ہو گی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج ہفتے کے روز اسلام آباد میں حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور حکومت اور طالبان شوریٰ کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔

اس اجلاس میں گزشتہ بدھ کو طالبان اور حکومت کے درمیان پہلی مرتبہ ہونے والی ملاقات کا بھی مختلف پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔

ایک اور ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ مذاکرات عمل تیزی سے آگئے بڑھے اور وہ اس میں مزید تاخیر نہیں چاہتی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا براہ راست دور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں کسی نامعلوم جگہ پر ہوا تھا۔

ایک اور سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات اب بھی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں، لیکن صرف یہ ایک آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ آج ہونے والا یہ اجلاس ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب دو روز بعد ٹی ٹی پی کی جانب سے کیے گئے جنگ بندی کے اعلان کی مدت ختم ہونے جارہی ہے۔

لیکن حکومت چاہتی ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے اپنی سینکڑوں قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں