سراج الحق جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2019
جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق، بائیں جانب سابق امیر منور حسن اور دائیں جانب مرحوم قاضی حسین احمد، فائل فوٹو۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق، بائیں جانب سابق امیر منور حسن اور دائیں جانب مرحوم قاضی حسین احمد، فائل فوٹو۔۔۔۔

لاہور: خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء سراج الحق اتوار کو پارٹی کے نئے امیر منتخب ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مرکزی شورٰی کے اجلاس میں نئے امیر کے انتخاب کے لیے تین امیدواروں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور منور حسن کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ملک بھر سے اکتیس ہزار تین سو گیارہ پارٹی عہدیداروں میں پچیس ہزار پانچ سو تینتیس نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سراج الحق سب سے زیادہ ووٹ لے کر اگلے پانچ سال کے لیے جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہو گئے۔

خیبر پختنوخواہ کے علاقے دیر سے تعلق رکھنے والے سراج الحق کے پی کے حکومت میں سینئر وزیر بھی ہیں وہ جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سراج الحق 1988 میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بنے۔ تعلیمی مراحل سے فراغت کے بعد جب عملی میدان میں آئے تو تقریباً ایک سال جماعت اسلامی کے کارکن کے طور پر کام کیا بعد میں رکن بن گئے۔

اکتوبردو ہزار دو کے انتخابات میں سینئر وزیر جبکہ دو ہزار تین میں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے امیر بنے دو ہزار نو میں انھیں جماعت اسلامی کے نائب امیر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں