• KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C
  • KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C

اقبال محمود آئی جی سندھ مقرر

شائع April 7, 2014 اپ ڈیٹ April 7, 2014 10:06pm

کراچی: سینئر پولیس افسر اقبال محمود کو پی کے روز انسپکٹر جنرل پولیس مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اقبال محمود کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں فروری میں نگران آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔

محمود سندھ پولیس میں متعدد عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور سندھ پولیس کے سینئر ترین افسروں میں سے ایک ہیں۔

وہ کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026