انڈین الیکشن: شدید موسم کے باوجود پولنگ جاری

09 اپريل 2014
نو مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج چار شمال مشرقی ریاستوں کے چھ حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ —. فوٹو پریس ٹرسٹ انڈیا
نو مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج چار شمال مشرقی ریاستوں کے چھ حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ —. فوٹو پریس ٹرسٹ انڈیا

نئی دہلی: ہندوستان کی چار شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، ناگالینڈ، میگھالیہ اور منی پور کے چھ انتخابی حلقوں میں نو مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا کے انتخابات کےدوسرے مرحلے میں آج بروز بدھ کی صبح پولنگ شروع ہوئی۔

اروناچل پردیش کے شہر ایتانگر میں شدید بارش کے باوجود خواتین اور نوجوانوں ووٹروں کا جوش خروش دیدنی تھا، جو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے علی الصبح سے پولنگ بوتھ پر پہنچ گئے تھے۔

ناگا لینڈ اور منی پور کی ایک نشستوں جبکہ اروناچل پردیش اور میگھالیہ کی دو دو نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا کی نشستوں کے لیے ووٹنگ کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کی 60 میں سے 49 نشستوں کے لیے بھی پولنگ ہورہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں