مہتاب عباسی گورنر خیبر پختونخوا مقرر

شائع April 10, 2014 اپ ڈیٹ April 10, 2014 05:41pm

پشاور: پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب عباسی کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر سردار مہتاب عباسی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر مقرر کیا۔

کابینہ ڈویژن نے سردار مہتاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل انجیئر شوکت اللہ گورنر کے عہدے پر فائز تھے جو گزشتہ روز عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال فروری میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر بیریسٹر مسعود کوثر کی جگہ شوکت اللہ کا بطور گورنر تقرر کیا تھا۔  

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026