باجوڑ: سڑک کنارے بم دھماکا، ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک

شائع May 11, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

خار: افغان سرحد کے قریب پاکستان کی قبائلی ایجنسی باجوڑ میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک پیرا ملٹری سپاہی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ سپاہی اپنی گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے جب وہ بم کی زد میں آ گئے۔

یہ واقعہ باجوڑ کے مرکزی شہر خار سے سولہ کلومیٹر دور کٹکوٹ میں پیش آیا۔

پاکستانی طالبان اکثر و بیشتر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے بم استعمال کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت نے ملک میں دہشت گردی ختم کرنے کے لیے فروری میں پاکستانی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ مہینے طالبان نے کہا تھا کہ مذاکرات میں انتہائی محدود پیش رفت کے بعد وہ جنگ بندی ختم کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025