ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین مکیشن امبانی کے ممبئی میں تعمیر 27 منزلہ گھر کو دنیا کا قیمتی ترین گھر قرار دیا گیا ہے۔

امریکی بزنس میگزین "فاربز" نے دنیا کے قیمتی ترین گھروں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔

میگزین کا کہنا ہے کہ دنیا کی قیمتی ترین رہائشگاہ کا اعزاز اب بھی مکیش امبانی کے ممبئی میں تعمیر گھر انتیلیا کے پاس ہے جس پر آنے والی لاگت ایک سے دو ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

چار ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر مکیش امبانی کے اس گھر میں پارکنگ کے لیے چھ زیر زمین منزلیں، تین ہیلی پیڈز ہیں اور اس کے لیے 600 افراد پر مشتمل اسٹاف کی ضرورت ہے۔

فہرست کے مطابق دنیا کو دوسرا قیمتی ترین گھر فرانس کے شہری للے سفرا کا ہے جس کی مالیت پانچ سو ملین یورو ہے جب کہ تیسرے نمبر نیویارک میں آئرا رینرٹ کا گھر ہے جس کی قیمت 248 ملین ڈالر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں