• KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C

چلی: 7,000 سال پرانی 'ممی' دریافت

شائع May 27, 2014

سینٹیاگو : طالبعلموں کے ایک گروپ نے شمالی چلی میں ایک ٹرپ کے دوران سات ہزار سال پرانی ممی دریافت کر لی۔

ایک مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ مقامی طالبعلموں کا ایک گروپ سیاحتی مقام مورو ڈی افریقا کے دورے پر تھا کہ اس اتفاقاً ممی دریافت کر لی۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آثار قدیمہ کی ایک ورکشاپ کے طلباء دورے کے دوران کھدائی کررہے تھے کہ انہیں ایک عجیب و غریب چیز نظر آئی۔

رپورٹس کے مطابق اپریل میں اس علاقے میں آنے والے آٹھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کے بعد قدیم ثقافت کی کئی چیزیں سطح کی جانب آ رہی ہیں۔

دورے کے منتظم ہانس نیرا کا کہنا ہے کہ چائنچورو ثقافت کی ممی کی اس علاقے سے دریافت ظاہر کرتی ہے کہ اس علاقے کو محفوظ علاقہ قرار دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025