سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کی رومانس اور تھرلر سے بھرپور فلم 'ایک ولن' کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکار موہت سوری کی اس فلم میں رتیش دیش مکھ اور کمال آر خان بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی محبت اور پیار کرنے والے ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے۔

جن کی اس زندگی کو کسی کی نظر لگ جاتی ہے اور سارا رومانس اچانک مار دھاڑ اور لڑائی جھگڑوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

فلم کی موسیقی انکیت تیواری، میتھون اور پریتم نے ترتیب دی ہے جبکہ پاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد بھی شامل ہیں، جنہوں نے اس سے قبل کئی بولی وڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

بالاجی موشن پکچر کے بینر تلے ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ سسپنس سے بھرپور فلم 27 جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں