انڈیا : بس حادثے میں 11 سیاح ہلاک

شائع June 17, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

شملہ: شمالی ہندوستان کے پہاڑی علاقے میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث گیارہ سیاح ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے ایک سینئر افسر بی ایس ٹھاکر کے مطابق 'ہلاک ہونے والے تمام افراد سیاح ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے'۔

پیر کی رات ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈسٹرکٹ سرمور میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے میں تقریباً 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بس سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔

بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر پولیس تاخیر سے پہنچی تھی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق انڈیا میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار افراد مختلف ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں، یعنی ہر ایک گھنٹے کے دوران 16 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

خراب اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، تیزرفتار اور خراب ڈرائیونگ ان حادثات کی اہم اور بنیادی وجوہات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025