ایور گرین کاجول

اپ ڈیٹ 05 اگست 2014
۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

پانچ اگست 1974 کو ہندوستانی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز 1992 میں فلم 'بے خودی' سے کیا۔

اس فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی لیکن اس فلم نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

جبکہ 1993 میں فلم بازیگر میں انہوں نے پہلی بار بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی بے ساختہ اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم کو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

کاجول کے بہترین کام کی وجہ سے ان کے مداح آج بھی انہیں سکرین پر اداکاری کرتے دیکھ کر دل کھول کرداد دیتے ہیں۔

کچھ کچھ ہوتا ہے' آج بھی مداحوں کو بے حد پسند ہے اس فلم میں کاجول نے ٹینیج لڑکی اور پھر ایک سنجیدہ لڑکی کا کردار ادا کیا جسے بہت پسند کیا گیا جبکہ 'لو ٹرائینگل' میں یہ فلم آج بھی خاصی فیم ہے۔

بازیگر سمیت دل والے دلہنیا لے جائیں گے، یہ دل لگی، پیار کیا تو ڈرنا ہم آپکے دل میں رہتے ہیں، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، فنا، یو می اور ہم، وی آر فیملی سمیت متعدد فلمیں دیں۔

انیس سو ننانوے میں انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ شادی کرکے اپنا گھر بسا لیا۔

کاجول کو2011 میں ہندوستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔

کاجول نے اپنے کریئر میں تقریبا سب ہی اداکاروں کے ساتھ کام کیا جبکہ بولی وڈ کے تینوں خانوں، سلمان، شاہ رخ اور مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ فنا میں کام کرنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔

کاجول نے منفی کردار بھی بخوبی نبھائے جن میں فلم 'گپت' بھی شامل ہے جس کے لیے انہیں بہترین کھل نائیکہ (ویمپ) کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔

کاجول کی جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ بے پناہ مقبول ہوئی، دونوں نے متعدد فلموں میں ساتھ کام کیا ان میں سے ایک مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلم بھی ہے۔

کاجول کی آخری دو فلمیں سال 2010 میں ریلیز ہونے والی 'وی آر فیملی' اور 'تون پور کا سپر ہیرو' تھیں جبکہ اداکار نے چار سال بعد فلمی دنیا سے واپسی کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اب فلم نگری میں واپسی کی خبر سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کاجول اس بار کس انداز میں جلوہ گر ہوں گی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (0) بند ہیں