• KHI: Clear 30°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.7°C
  • KHI: Clear 30°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.7°C

انوشے عباسی بن گئیں دلہنیا

شائع September 30, 2014 اپ ڈیٹ September 30, 2014 03:26pm

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی اداکار انوشے عباسی جنہیں آپ حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں ہیرو کی بہن کے روپ میں دیکھ چکے ہیں، بالاخر اینان عارف عباسی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ان کی شادی پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اینان عارف عباسی سے ہوئی ہے۔

اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انوشے اپنے چاہنے والوں سے نیک تمناؤں کی خواہشمند ہیں۔

انوشے ڈرامہ رائٹرز اور فنکاروں کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے والد زبیر عباسی بھی ڈرامہ رائٹر تھے جبکہ کزن شمون عباسی اور بہن جویریہ عباسی مشہور ایکٹرز ہیں۔ ایک اور مشہور فیمیل ڈرامہ رائٹر سیما غزل بھی انہی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ زبیر عباسی کی بہن اور انوشے کی پھپھو ہیں۔

اینان کا تعلق بھی شو بزنس سے ہے، وہ ہمایوں سعید کی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں کام کر چکے ہیں۔ یہ ان کی پہلی فلم تھی اور سینئر اداکار روبینہ عارف ان کی والدہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026