• KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C
  • KHI: Sunny 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.5°C

بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد کی بجائے کوئٹہ میں ہورہے ہیں، ڈاکٹر بلوچ

شائع June 13, 2013

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، رائٹرز تصویر
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، رائٹرز تصویر

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ ، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔

جمعرات کے روز نومنتخب گورنربلوچستان، محمود خان اچکزئی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (صوبے میں) تین جماعتی اتحاد صوبے میں امن و امان قائم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

 گورنر بلوچستان سے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس قاضی فیض عیسیٰ نے حلف لیا۔

' ہم تبدیلی کیلئے آئے ہیں اور اسے کرکے دکھائیں گے،' انہوں نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کیلئے تین جماعتی اتحاد کوئٹہ میں بیٹھ کر فیصلے کررہا ہے ناکہ اسلام آباد۔

جب ان سے کابینہ میں تاخیر کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبائی کابینہ تشکیل دیدی جائے گی۔

گورنر کی تعینیاتی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ پشتونوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو اب محمد خان اچکزئی کے گورنر بننے سے پورا ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025