• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Heavy Rain 23.1°C
  • ISB: Rain 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Heavy Rain 23.1°C
  • ISB: Rain 18.6°C

بہتر صحت کیلئے 12 حیرت انگیز ٹپس

شائع October 17, 2014 اپ ڈیٹ October 17, 2014 05:06pm

نیویارک : صحت کو بہتر بنانے کے لیے بیشتر طریقہ کار کافی سیدھا سادے ہوتے ہیں، جیسے وزن کم کرنا ہو تو کم کھائیں اور ورزش زیادہ کریں، جسمانی توانائی بڑھانی ہو تو زیادہ نیند لیں، ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا نسخہ زیادہ پانی میں چھپا ہے۔

مگر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز اور بالکل ہی عجیب لگیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوجائیں مگر وہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں واقعی ہی جادو اثر ثابت ہوتی ہیں۔

بہتر نیند کے لیے کافی کا استعمال

ایک جاپانی تحقیق کے مطابق ایک سے دو کپ کافی پینے کے بعد بیس منٹ تک کی نیند لی جائے تو لوگ خود کو زیادہ چوکس اور اپنے ٹاسکس میں پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔محققین کا کہان ہے کہ بیس منٹ کی یہ جھپکی اس وقت ختم ہوتی ہے جب کیفین کا اثر شروع ہوتا ہے اور دماغ میں ایک مالیکیول ایڈنوائز کلئیر ہوجاتا ہے جس سے چوکسی کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

کپڑوں کا سائز یکساں یا چھوٹا رکھنے کے لیے وزن بڑھائیں

اگر کوئی خاتون ورزش نہیں کرتی تو وہ اپنے سے بھی زیادہ وزن والی ساتھی کے مقابلے میں بڑا کپڑے پہننے پر مجبور ہوتی ہے اور اس کی وجہ ہے کہ چربی کی زیادہ مقدار۔ اگر خواتین ورزش کی عادی ہوتی ہیں تو ان کے جسم میں چربی کم اور پٹھوں یا مسلز کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور اس کا فائدہ انہیں کپڑوں کا سائز کبھی بڑھتا نہیں بلکہ سست طرز زندگی کی عادی خواتین کے مقابلے میں کم ہی ہوتا ہے، تو ورزش کے ساتھ اپنا وزن بڑھانا ایک کارگر نسخہ ہے۔

کم کھانے کے لیے زیادہ کھائیں

سو کیلیوریز کے بسکٹ یا جلیبی ہوسکتا ہے منہ میں پانی لے آئیں مگر یہ آپ کی بھوک نہیں مٹاتے اور آپ کو مزید کھانا پڑتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کم مقدار میں کھانے سے آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی شرح بڑھ جاتی ہے اور آپ کو مزید کوئی چیز کھانے کی خواہش ستانے لگتی ہے، تاہم زیادہ کھانے سے آپ زیادہ دیر تک خود کو بھوک سے آزاد محسوس کرتے ہیں اور مجموعی طور پر کیلیوریز کا استعمال بھی کم ہوجاتا ہے۔

صحت مند دانتوں کے لیے کھانے کے بعد برش نہ کریں

کبھی بھی کھانے یا کوئی مشروب پینے کے فوری بعد دانت صاف نہ کریں خاص طور پر اگر وہ تیزابیت پیدا کرنے والے کھانے، ترش پھل، اسپورٹس ڈرنکس، ٹماٹر، سوڈا وغیرہ ہوں، کیونکہ اس چیزوں کے استعمال سے دانتوں کے اوپر موجود سفید چمکدار تہہ نرم پڑجاتی ہے، اگر اس دوران برش کی جائے تو اس تہہ پر تیزابی اثرات کی رفتار بڑھ جاتی ہے جو کہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

تھکاوٹ کے شکار ہونے پر انرجی ڈرنکس سے گریز

انرجی ڈرنکس میں کافی کے مقابلے میں پانچ گنا زائد کیفین ہوتی ہے جو وقتی طور پر توانائی کا احساس بڑھا دیتی ہے مگر اس کے اثرات کافی ناخوشگوار بھی ہوتے ہیں جیسے نروس نس، دل کی دھڑکن میں تیزی اور چڑچڑاپن وغیرہ، لوگ خود کو پہلے سے زیادہ سست، تھکاوٹ کا شکار اور سر میں دھند سی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

پیٹ میں گیس کی تکلیف پر پانی کا استعمال

جب آپ پیٹ میں گیس کے باعث تکلیف محسوس کررہے ہوں تو پانی پینے کا خیال ہوسکتا ہے کہ آپ کو بدترین لگے تاہم ہائی فائبر والی غذا کے بعد جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ زیادہ موثر طریقے سے کام کرسکے، پانی فائبر کو ایک جیل جیسے مادے کی شکل میں تبدیل کردیتا ہے جس سے معدے میں گیس کا اپھار کم ہوجاتا ہے۔

وزن میں کمی کے لیے ڈائٹ کولڈ ڈرنک سے گریز

اگر تو آپ جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ڈائٹ سمیت ہر طرح کی کولڈ ڈرنکس کا استعمال چھوڑ دیں، ایک تحقیق کے مطابق ڈائٹ کولڈ ڈرنک کا استعمال کرنے والے اپنے کھانے میں زیادہ کیلیوریز کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ یہ مشروب کمر کے پھیلاﺅ میں آئندہ دس برسوں کے دوران 70 فیصد تک اضافہ کرسکتی ہے۔

ٹھنڈک کے لیے گرم مشروب کا استعمال

شدید گرم صبح کو جو چیز آپ کو تیزی سے ٹھنڈک پہنچاسکتی ہے وہ ٹھنڈا مشروب ہوسکتا ہے یا چائے اور کافی؟ تو اس کا جواب طبی سائنس کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ گرم موسم میں گرم چائے کا استعمال درحقیقت جسمانی درجہ حرارت کو تبدیل کرکے پسینے کی پیداوار کو بڑھادیتی ہے اور جب وہ جلد میں پھیلتا ہے تو آپ قدرتی طور پر ٹھنڈک محسوس کرنے لگتے ہیں۔

تھکاوٹ کی صورت میں ورزش کرنا

دن بھر کے طویل کاموں کے بعد ورزش کا خیال وہ آخری چیز ہوسکتا ہے جو آپ کرنا چاہئے، مگر حقیقت تو یہی ہے کہ اپنا پسینہ بہانا آپ کو توانائی سے بھرپور کردیتا ہے، تیس منٹ کی معتدل ورزش کرنے سے آپ کا مزاج خوشگوار اور ذہنی مایوسی دور ہوجاتی ہے، کیونکہ اس مشقت کے دوران جسم کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جو تھکاوٹ کا احساس دور بھگا دیتی ہے جبکہ دماغی افعال زیادہ بہتر کام کرنے لگتے ہیں۔

بیماریوں سے بچینے کے لیے بیکٹیریا کش صابن سے گریز

کسی صابن پر بیکٹریا کش یا اینٹی بیکٹریل لکھا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بیماری یا دیگر افراد کے جراثیم آپ تک منتقل ہونے سے روکنے میں مددگار بھی ثابت ہو، درحقیقت سائنس میں ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ ایسے صابن عام سوپس کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں، اسی طرح اینٹی بیکٹیریل صابنوں کا طویل عرصے تک استعمال اس میں شامل اجزاءکی وجہ سے صحت کے لیے مضر بھی ہوسکتا ہے جیسے یہ ہارمون کے نظام پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

دماغی طاقت میں اضافے کے لیے تحریری نوٹ لکھنا

ٹائپنگ سے ہوسکتا ہے کہ آپ کم وقت میں زیادہ لکھ لیں مگر آپ کو وہ نوٹس زیادہ یاد رہتے ہیں جو آپ اپنے ہاتھوں سے تحریر کرتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جب آپ ہاتھ سے کچھ لکھتے ہیں تو آپ کا دماغ اس تحریر کی معلومات کا تجزیہ کررہا ہوتا ہے اور طالبعلموں لیکچر کے دوران ایسا کریں تو ان کے لیے سیکھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔

رشتوں کی مضبوطی کے لیے اکھٹے کم وقت گزاریں

ایک سے دوسری سماجی تقریب میں شرکت آپ کے رشتے کے معیار کو متاثر کرتی ہے، کچھ وقت تنہا گزار کر اپنے خیالات کا تجزیہ اس تعلق کو زیادہ مضبوط بنانے کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس سے آپ کو اپنے ساتھی کے بارے میں زیادہ سوچنے سمجھنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ اس سے تناﺅ بھی کم ہوتا ہے جو کسی بھی رشتے کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026