• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

داعش کا عراقی شہر رمادی پر حملہ

شائع November 22, 2014
رائٹرز فائل فوٹو۔
رائٹرز فائل فوٹو۔

بغداد: داعش نے جمعے کے روز عراقی شہر رمادی پر حملہ کردیا جس پر قبضے کی صورت میں انبار صوبے کے شہری علاقوں میں حکومتی کنٹرول تقریباً پوری طرح ختم ہوجائے گا۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بذریعہ فون بتایا کہ داعش نے شمال، جنوب، مشرق مغرب چار اطراف سے اچانک حملہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ مارٹر حملوں کے ذریعے صوبائی کونسل کی عمارت اور ایک پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کیپٹن قصے الدلیمی نے کہا کہ مارٹر حملے پوری رات جاری رہے۔

ماضی کے برعکس مسجدوں نے حکومتی فورسز کے بجائے داعش کے خلاف لڑنے کی تلقین کی۔

ڈپٹی صوبائی کونسل چیف فلاح العیساوی نے کہا کہ فوجی، پولیس اور قبائلی جنگجو عسکریت پسندوں سے ایک علاقہ واپس لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

تاہم جمعے کی شام تک علاقے سے فائرنگ کی آواز سنی جاتی رہی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ابھی بھی لڑائی جاری ہے۔

سیکورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں پولیس کرنل ماجد الفہدوی بھی شامل ہیں۔

عیساوی کے مطابق لڑائی میں اب تک 12 عسکریت مارے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024