میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ملالہ
لندن: پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملوں میں 132 بچوں سمیت 141 افراد کی ہلاکت پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ملالہ نے کہا کہ مجھ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی موت کا سوگ منا رہے ہیں۔
دنیا سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ طالبعلم نے معصوم بچے اس خوف کی فضا میں اسکول نہیں جا سکتے۔
’میں اس بزدلانہ اور ظالمانہ عمل کی مذمت کرتی ہوں‘۔
یاد رہے کہ دو سال قبل ملالہ کو بھی طالبان نے حملہ کر کے ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔
لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے والی ملالہ کو طالبان کے مسلح حملہ آوروں نے انتہائی قریب سے سر میں گولی ماری تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ اس میں معجزانہ طور پر بچ گئی تھیں۔
ملالہ نے کہا کہ اس حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے میں پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔












لائیو ٹی وی