• KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.3°C

شکتی کپور کے 'مداح' نے ان کا کان نوچ لیا

شائع February 18, 2015 اپ ڈیٹ February 18, 2015 12:39pm

بولی وڈ اداکار شکتی کپور کو اُس وقت ایک ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، جب گزشتہ ہفتے کان پور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مداح نے ان کے کان کی بالی نوچ کر انھیں زخمی کردیا۔

ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شکتی کپور، ساتھی اداکاروں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کان پور میں ایک سیٹ پر موجود تھے کہ پرستاروں کا ہجوم بولی وڈ اداکاروں کی جھلک دیکنے کے لیے جمع ہوگیا۔

شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شکتی کپور نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی، تاہم صورتحال اُس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان کے کان کی بالی نوچ لی جس سے ان کے کان کی لو پھٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں شکتی کپور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

شکتی کپور نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم میں سے کسی شخص نے ان کا کان اتنی بری طرح سے کھینچا کہ کان کی لو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد کرنے پروہ اپنی ٹیم کے مشکور ہیں۔

سپراسٹار شکتی کپور کا شمار بولی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یاد گار بن گئے۔

انھوں نے شہرت تو منفی کرداروں سے حاصل کی لیکن جب مزاحیہ کردار نگاری کی طرف آئے تو اس میں بھی کمال کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026