اسلام آباد: روسی صحافی کی لاش برآمد

23 فروری 2015

ای میل

ماریہ گولونینا—۔فوٹو/ ماریہ گولونینا فیس بک اکاؤنٹ
ماریہ گولونینا—۔فوٹو/ ماریہ گولونینا فیس بک اکاؤنٹ
ماریہ گولونینا—۔فوٹو/ ماریہ گولونینا ٹوئٹر اکاؤنٹ
ماریہ گولونینا—۔فوٹو/ ماریہ گولونینا ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روس سے تعلق رکھنے والی صحافی اور برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں بیورو چیف ماریہ گولونینا کی لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماریہ گولونینا کی لاش سیکٹر ایف 8 ٹو میں واقع ان کے دفتر کے واش روم سے ملی، جسے دفترکےعملے نے پمز ہسپتال منتقل کیا۔

ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔

ماریہ کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔