• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 13°C

اسلام آباد: روسی صحافی کی لاش برآمد

شائع February 23, 2015

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روس سے تعلق رکھنے والی صحافی اور برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں بیورو چیف ماریہ گولونینا کی لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماریہ گولونینا کی لاش سیکٹر ایف 8 ٹو میں واقع ان کے دفتر کے واش روم سے ملی، جسے دفترکےعملے نے پمز ہسپتال منتقل کیا۔

ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔

ماریہ کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025