کشمیر میں سیلاب، سلمان اور کرینہ کی شوٹنگ متاثر

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2015
سلمان خان، کرینہ کپور— فائل فوٹو
سلمان خان، کرینہ کپور— فائل فوٹو

کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے جہاں مقامی افراد کو شدید متاثر کیا ہے وہیں بولی وڈ اسٹار سلمان خان اور کرینہ کپور کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی شوٹنگ بھی تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

بولی وڈ کی آنے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی شوٹنگ کے لیے سلمان اور کرینہ سمیت دیگر کاسٹ کو کشمیر جانا تھا۔

کرینہ کپور— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
کرینہ کپور— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

فلم کے ہدایت کار کبیر خان کے مطابق فلم کا ایک اہم حصہ کشمیر میں شوٹ کیا جانا تھا جس میں ایکشن کے مناظر فلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ ایک گانے کی ریکارڈنگ بھی ہونی تھی۔

کبیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کی شوٹنگ 9 اپریل سے کشمیر میں شروع کرنی تھی جو کہ تقریباً 30 سے 40 دن میں مکمل ہوجاتی۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی تقریباً ستر فیصد شوٹنگ بھی مکمل کی جا چکی ہے لیکن بقیہ 30 فیصد اب کشمیر میں سیلاب کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ۔

سلمان خان— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
سلمان خان— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

یاد رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان، عامر خان اور شاہد کپور بھی کشمیر میں اپنی فلموں کی شوٹنگ کر چکے ہیں لیکن سلمان خان کی کشمیر میں فلمائی جانے والی یہ پہلی فلم ہو گی۔

تبصرے (0) بند ہیں