لیبیا: سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تقریباً 400 افراد ہلاک

15 اپريل 2015
حادثے میں تقریباً 150 بچ جانے والے افراد کے مطابق منگل کی صبح انہیں ریسکیو کرکے اٹلی کی جنوبی بندرگاہ لایا گیا۔ فائل فوٹو رائٹرز۔
حادثے میں تقریباً 150 بچ جانے والے افراد کے مطابق منگل کی صبح انہیں ریسکیو کرکے اٹلی کی جنوبی بندرگاہ لایا گیا۔ فائل فوٹو رائٹرز۔

روم: لببیا سے اٹلی جانے کے خواہشمند تقریباً 400 تارکین وطن کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں تقریباً 550 مسافر سوار تھے جو لببیا کے ساحل سے منزل کی جانب بڑھنے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد ڈوب گئی۔

حادثے میں تقریباً 150 بچ جانے والے افراد کے مطابق منگل کی صبح انہیں ریسکیو کرکے اٹلی کی جنوبی بندرگاہ لایا گیا ہے۔

اس واقعے سے قبل بحیرہ روم میں رواں سال 500 افریقی تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 47 ہلاکتیں زیادہ ہے۔

سیو دی چلڈرن نامی تنظیم کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ حادثے میں بچ جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق افریقہ سے تھا تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی واضح نہیں کہ یہ کشتی کس وقت ڈوبی۔

فروری میں سردی اور سمندری طوفان کے باعث اٹلی پہنچنے کے خواہشمند 300 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں